محکمہ اقلیتی بہبود کیلئے 135 کروڑ کی منظوری
حیدرآباد 12 فروری(سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے مالیاتی سال 2023-24 کیلئے مختلف محکمہ جات کو 46400 کروڑ روپئے اضافی اخراجات کیلئے جاری کئے ہیں۔ گورنر کی سفارش پر ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر فینانس بھٹی وکرمارکا نے اسمبلی میں رقم کی منظوری کا اعلان کیا۔ جن محکمہ جات کو رقومات کی منظوری عمل میں آئی ، ان میں اقلیتی بہبود 135 کروڑ 20 لاکھ 67 ہزار ، بی سی ویلفیر 828 کروڑ 54 لاکھ 62 ہزار ، قبائلی بہبود 153 کروڑ 94 لاکھ 43 ہزار ، سماجی بھلائی 318 کروڑ 4 لاکھ 91 ہزار ، بہبودی خواتین و اطفال 421 کروڑ 60 لاکھ 55 ہزار ، زراعت 9855 کروڑ 99 لاکھ 71 ہزار ، اینمل ہسبنڈری 530 کروڑ 90 لاکھ 8 ہزار ، پنچایت راج 5890 کروڑ 64 لاکھ 86000 ہزار، آبپاشی 16661 کروڑ ایک لاکھ 49 ہزار ، دیہی ترقی 941 کروڑ ، 90 لاکھ 15 ہزار ، اینرجی 2768 کروڑ 34 لاکھ 84 ہزار، انڈسٹریز 271 کروڑ 31 لاکھ 52 ہزار ، سیاحت و کلچر 226 کروڑ 87 لاکھ 39 ہزار ، انفارمیشن ٹکنالوجی 12 کروڑ 50 لاکھ 62 ہزار ، جی اے ڈی اینڈ الیکشن 1245 کروڑ 92 لاکھ 93 ہزار ، ریونیو 512 کروڑ 28 لاکھ 57 ہزار ، اکسائز 49 کروڑ 66 لاکھ 19 ہزار ، ہوم اڈمنسٹریشن 570 کروڑ 94 ہزار ، عمارات و شوارع 967 کروڑ 29 لاکھ 58 ہزار ، اسکول ایجوکیشن 1704 کرور 36 لاکھ 63 ہزار ، ہائیر ایجوکیشن 67 کروڑ 75 لاکھ 79 ہزار ، ٹکنیکل ایجوکیشن 27 کروڑ 61 لاکھ 20 ہزار ، اسپورٹس 104 کروڑ 34 لاکھ 98 ہزار ، میڈیکل اینڈ ہیلتھ 1030 کروڑ 37 لاکھ 18 ہزار ، بلدی نظم و نسق 954 کروڑ 60 لاکھ 44 ہزار اور لیبر ایمپلائیمنٹ کیلئے 60 کروڑ 24 لاکھ 95 ہزار جاری کئے گئے۔ 1