اظہر نے محتسب کا تقررعمل میں لایا‘ فیصلہ کی وجہہ سے تنازعہ پیدا ہوسکتا ہے۔

,

   

حیدرآباد۔ محمد اظہر الدین صدر حیدرآباد کرکٹ اسوسیشن (ایچ سی اے)نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس دیپک ورما کا بطور محتسب اور اخلاقیات کے افیسر تقرر عمل میں لایا ہے۔

تقرر کے لیٹر میں اس بات کا بھی ذکر کیاگیا ہے کہ جسٹس ورما کو ہر ماہ 2لاکھ روپئے ادا کئے جائیں گے اور ہرآمد کے موقع پر ٹی اے اور ڈی اے بھی ادا کیاجائے گا

اعلی کونسل کا اجلاس
ایچ سی اے صدر نے مبینہ طور پر کہاکہ اعلی کونسل اجلاس میں مذکورہ تقرر کو قطعیت دی گئی ہے۔

تاہم ایچ سی اے سکریٹری آر وجئے آنند نے کہاکہ مذکورہ فیصلوں پر سالانہ عام اجلاس کے وقت میں منظوری دینا ضروری ہے

لودھا کمیٹی کے اصلاحات
لودھا کمیٹی کے اصلاحات کے بموجب بنائے گئے قواعد کی طرف بھی مذکورہ سکریٹری نے اشارہ کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ محتسب کا تقرر سالانہ جنرل میٹنگ میں عمل میں آتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج یاپھر ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس کوہی بطور محتسب مقرر کیاجاتا ہے۔

ایسا لگ رہا ہے کہ محتسب کاتقرر کئی قسم کے تنازعہ کو پیدا کرے گا