اعظم خان اور ان کی فیملی کی رہائی کا اکھیلیش نے کیامطالبہ

,

   

لکھنو۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے یوگی ادتیہ ناتھ حکومت پر زوردیاہے کہ وہ ان کی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان‘ ان کی اہلیہ تنزین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو رمضان کے پیش نظر جیل سے رہا کریں۔

یادو نے کہاکہ مذکورہ ایم پی اور ان کی فیملی کو مقدس ماہ صیام کے دوران روزہ رکھنے کی اجازت ملنی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ”خان کا ایک قدآور لیڈر اور سابق رکن اسمبلی و سابق وزیر ہیں۔ وہ رام پور سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ ان کی اہلیہ تنزین فاطمہ بھی ایک قانو ن ساز ہیں۔

خان نے ایک تعلیمی ادارہ قائم کیاہے‘ جو جوہر یونیورسٹی ہے۔ اس کے علاوہ خان اور ان کی بیوی کی صحت بھی ٹھیک نہیں ہے“۔

یادو نے کہاکہ برسراقتدار پارٹی او رریاستی حکومت انتقام سیاست پر گامزن ہے اورخان کے خاندان کے خلاف فرضی مقدمات درج کئے گئے ہیں