اعظم خان پھر سرخیوں میں ۔بی جے پی لیڈر رما دیوی پر کیا نجی تبصرہ، لوک سبھا میں جم کر ہنگامہ

,

   

حکومت نے تیسری بار متنازعہ تین طلاق بل کو لوک سبھا میں پیش کر دیا ہے۔ لوک سبھا میں تین طلاق بل پیش کرتے ہوئے روی شنکر پرساد نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مجھے لگ رہا تھا کہ ایسے معاملے رکیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ روی شنکر پرساد نے کہا کہ عدالت کے سخت تبصرے اور قانون کے بعد بھی یہ معاملے رکے نہیں ہیں اور 574 معاملات سامنے آئے ہیں اور عدالت کے فیصلے کے بعد بھی 300 سے زیادہ معاملے پیش آئے ہیں۔

وہیں، لوک سبھا میں تین طلاق بل پر بحث کے دوران سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اعظم خان نے چئیر پر بیٹھیں بی جے پی لیڈر رما دیوی کے بارے میں کچھ ذاتی تبصرہ کر دیا جس پر وزیر قانون روی شنکر پرساد نے سخت اعتراض ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ لوک سبھا رکن کو اپنے بیان کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ اس پر اعظم خان نے کہا کہ وہ میری بہن جیسی ہیں، معافی کس بات کی مانگنی چاہیے۔

روی شنکر پرساد نے کہا کہ 19 سال کے ان کے ایوان کے تجربہ میں آج تک کسی بھی رکن نے اسپیکر کے عہدہ پر بیٹھے کسی رکن سے خاص طور پر خاتون رکن کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ نہیں کیا ہے۔