اعلیٰ ذاتوں کیلئے 10 فیصد کوٹہ کیخلاف ڈی ایم کے کی درخواست

   

چینائی 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) معاشی طور پر کمزور طبقات کو تعلیم و روزگار میں 10 فیصد تحفظات فراہم کرنے مرکز کے فیصلے کے خلاف ڈی ایم کے نے مدراس ہائی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے استدلال پیش کیا ہے کہ اس سے دستور کے بنیادی ڈھانچہ کی تضحیک و توہین ہوتی ہے۔ ڈراویڈا منتیرا کاژہاگم (ڈی ایم کے) نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیاکہ تحفظات کو انسداد غریبی پروگرام نہیں ہیں بلکہ صدیوں سے تعلیم و روزگار تک رسائی سے محروم طبقات کو اوپر اُٹھانے سے متعلق سماجی انصاف کی نوعیت کے حامل ہوتے ہیں۔