افریقہ نے آسٹریلیاکی تجویز مسترد کردی

   

جوہانسبرگ۔ کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے ) نے کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) کے آسٹریلیا میں ٹسٹ سیریز کھیلنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی اپنی توقعات کو برقرار رکھنے کے لئے جنوبی افریقہ کو اپنے یہاں ٹسٹ سیریز کھیلنے کی تجویز دی تھی لیکن سی ایس اے نے اسے پوری طرح مسترد کردیا ہے ۔