افسوسناک: انسانیت پھر سے شرمسار، اترپردیش کے مظفر نگر میں ایک 15 سالہ لڑکی کے ساتھ درندگی

   

مظفر نگر: یہاں کے ایک گاؤں میں ایک 15 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر ایک نوجوان نے درندگی کی ہے، پولیس نے بدھ کے روز اس بات کی اطلاع دی۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر یوگیش شرما نے بتایا کہ ملزم منگل کو لڑکی کو اپنے گھر لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی ، جس کے بعد اس کے کنبہ کے افراد نے شکایت درج کروائی۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں نے لڑکی کو بھی اس کے سنگین نتائج کی دھمکی دی ، اگر اس نے کسی کو خبر دی تو اسکے ساتھ اچھا نہیں ہوگا۔

شرما نے کہا کہ ہندوستانی تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (عصمت دری) اور بچوں سے تحفظ برائے جنسی جرائم سے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے۔