افغانستان:امریکہ کیساتھ فوجی مدد پر بات چیت

   

کابل: افغان صدر اشرف غنی نے امریکی قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفر ملر سے افغانستان میں قیام امن اور افغان سکیورٹی فورس کو امریکی فوجی مدد کے لئے فون پر تبادلہ خیال کیا۔منگل کی دیر رات افغانستان کے صدارتی ترجمان صادق صدیقی نے ٹویٹ کیا کہ “افغان صدر اشرف غنی نے آج شام امریکی قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفر ملر سے فون پر گفتگو کی۔ دونوں فریقوں نے قیام امن، تعلقات کے استحکام اور افغان سلامتی پر زور دیا اور دفاعی افواج کو امریکی فوجی تعاون جاری رکھنے کے بارے میں بات کی۔ اس دوران، امریکہ کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے صدر جنرل مارک میلی بھی فون لائن پر موجود تھے “۔اس سے قبل منگل کی صبح مسٹر ملر نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کے مطابق اگلے سال 15 جنوری تک افغانستان سے 2500 فوجی واپس بلائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کو پہلے ہی اس سلسلے میں مطلع کیا جا چکا ہے ۔