افغانستان ، پاکستان کے ساتھ تجارتی راہداری میں رکاوٹیں ہٹانے کا خواہاں

   

کابل:افغان طالبان کے وزیر برائے صنعت وتجارت نورالدین عزیز کا کہنا ہے کہ پاک افغان تجارت اور رہداری تعاون میں رکاوٹوں کا خاتمہ چاہتے ہیں،اس حوالے سے پاکستان کے نائب وزیر تجارت سے بہتر تجارتی اور رہداری تعلقات پر آن لائن بات کی ہے، جس میں پاک افغان تجارت بڑھانے اور 2برس کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاہے۔افغان طالبان کے وزیر برائے صنعت وتجارت نے کہاکہ پاکستان کے نائب وزیر تجارت نے تجارت اور راہداری رکاوٹیں دور کرنے اور سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ہم نے پاک افغان حکومت کے نجی شعبوں کے درمیان قریبی تعلقات اور علاقائی تعاون بڑھنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے مسائل حل کرنے کیلیے پاکستان کے نائب وزیر تجارت کو امارت اسلامیہ افغانستان کادورہ کرنے کی دعوت دی ہے، امیدہے کہ بہت جلد پاکستان اور افغانستان تجارت کے لحاظ سے دنیا میں نمایاں نظر آئیں گے۔