افغانستان بحران پر وزیر اعظم مودی سے کانگریس نے کیا سوال، کہا:خاموشی توڑ کر بتائیں کیا ہے حکمت عملی

,

   

نئی دہلی: کانگریس نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد پیدا ہوئے حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس نے پیر کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو ’پراسرار خاموشی‘ توڑ کر ملک کو یہ بتانا چاہئے کہ اس پڑوسی ملک کو لے کر ان کی آگے کی پالیسی کیا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ افغانستان سے ہندوستانی سفارت کاروں اور شہریوں کی محفوظ واپسی کا کیا منصوبہ ہے۔ پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ کانگریس نریندر مودی حکومت سے ایک مضبوط حکمت عملی اور سفارتی عمل کی امید کرتی ہے۔