خوست (افغانستان): افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں منگل کی رات نامعلوم مسلح افراد نے 10 شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ترجمان صوبائی حکومت مستغفر گرباز نے کہا کہ یہ ہولناک واقعہ منگل کی دیر رات ضلع علی شیر میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 8 خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ قتل کے پیچھے ملوث افراد کو گرفتار کرنے اور انصاف کے دائرے میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔