افغانستان میں اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد

   

کابل، 30 مئی (یو این آئی) مشرقی افغانستان کے وردک صوبے میں منعقد اجتماعی شادی کے پروگرام میں کل 76 جوڑوں کی شادی کرائی گئی۔مقامی میڈیا طلوع نیوز کے مطابق شادی کی اس تقریب کے تمام اخراجات مقامی چیریٹی ایجنسی ‘سیلاب’نے برداشت کیے ۔ وردک کے صوبائی دارالحکومت میدان شر شہر میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں ایسے لوگوں کو اکٹھا کیا گیا جو غربت کی وجہ سے شادی کے متحمل نہیں تھے۔جنگ زدہ افغانستان میں ملک کی تقریباً 36لاکھ آبادی میں سے تقریباً 23 لاکھ افراد کو مبینہ طور پر غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ۔