افغانستان میں امریکی شہری ہنوز روپوش؟

   

نیویارک؍ کابل: امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں امریکی شہری اور گرین کارڈ رکھنے والے افراد طالبان کے خوف سے چھپ رہے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے گرین کارڈ ہولڈر ایک جوڑے نے اپنے تین بچوں سمیت دو ہفتوں میں سات مرتبہ اپنا ٹھکانہ تبدیل کیا ہے۔کابل میں رہائش پذیر اس خاندان کا انحصار ان کے رشتہ داروں پر ہے۔ یہ خاندان اس انتظار میں ہیکہ کوئی کابل سے نکلنے میں ان کی مدد کرے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے کئی دن پہلے ان سے رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ معاملے کیلئے نمائندے کا تقرر کیا گیا ہے لیکن تب سے انہوں نے کچھ نہیں سنا۔تین بچوں کی ماں نے اے پی کو ایک ٹیکسٹ پیغام میں کہا کہ ’ہم خوفزدہ ہیں اور خود کو زیادہ سے زیادہ چھپائے رکھتے ہیں۔