افغانستان میں 37طالبان ہلاک، 31لوگ زخمی

   

کابل۔8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر کو دیکھتے ہوئے افغانستان میں جنگجو تنظیم طالبان سے جنگ بندی کی اپیل کے باوجود فوج کی اس گروپ کے ساتھ تصادم جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں کم از کم 37 طالبانی ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہوگئے ۔ اس دوران فوج کے دو جوان اور تین شہری بھی مارے گئے ہیں۔فوج کی جانب سے چہارشنبہ کے روز جاری بیان کے مطابق غور صوبے کے شہراک ضلع میں منگل کے روز طالبانیوں نے قومی فوج کے لاجسٹک قابلے پر حملہ کردیا۔ فوج کی جانب سے کئے گئے جوابی ہوائی حملے میں 18 طالبانی مارے گئے ۔پڑوسی فرح صوبے کے پشت روڈ ضلع میں طالبانیوں کو ہدف بناکر کئے گئے دیگر فضائی حملے میں چار جنگجو مارے گئے اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔دوسری جانب افغان فوج کی 209 ویں شاہین کور نے بتایا کہ سمنگان صوبہ کے درہ صوف بالا ضلع میں ایک حفاظتی چوکی پر حملے کے دوران ہوئے تصادموں می طالبان گروپ کے بلخ ضلع کے کمانڈر ملا خنجری سمیت 15 جنگجو مارے گئے اور 22 دیگر زخمی ہوگئے ۔فوج کے بیان کے مطابق تصادم میں فوج کے دو جوان بھی مارے گئے ۔