افغانستان کی مسجد میں دھماکہ ‘ 15افراد جاں بحق

,

   

کابل :افغانستان کے صوبے بدخشاں کے شہر فیض آباد کی مسجد میں دھماکہ ہوا جس میں سابق کمانڈر صفی اللہ صمیم سمیت 15 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا بدخشاں کے جاں بحق نائب گورنر مولوی نثار احمد کی فاتحہ خوانی کے دوران ہوا، دھماکے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بدخشاں کے نائب گورنر منگل کو فیض آباد میں کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے تھے، کار بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔