افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد کی عالمی قائدین سے اپیل

   

نئی دہلی : افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان نے عالمی قائدین سے اپنے ملک کے لوگوں کے لئے جذباتی اپیل کی ہے۔اُنھوں نے کہاکہ عالمی فورسیس نے دستبرداری اختیار کرلی ہے اور ملک میں خانہ جنگی کا ماحول پیدا ہورہا ہے ۔ اِن حالات میں سمجھ نہیں آتا کہ عام شہریوں کا کیا ہوگا۔طالبان اور سرکاری دستوں کے درمیان تشدد کو بہرحال روکنا ہوگا۔ افغانستان میں حالات کافی خراب ہو گئے ہیں ، جہاں طالبان اور حکومتی فوجی دستوں کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔ طالبان نے ملک کے سرحدی حصوں پر قبضہ کرلیا ہے۔