کابل: افغانستان کے تمام ہوائی اڈوں نے اس وقت کام شروع کر دیا ہے ۔ٹرانسپورٹ اور شہری ہوا بازی کی وزارت نے یہ اطلاع دی۔ وزارت نے کہا کہ 20 غیر ملکی پروازیں روزانہ ملک کی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں اور فی الحال تمام ہوائی اڈوں سے آپریشن شروع ہو چکا ہے ۔وزارت نے ٹویٹر پر کہا کہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن کے وزیر حمید اللہ اخندزادہ نے انسٹی ٹیوٹ آف ٹرانسپورٹ اینڈ ایوی ایشن کی گریجویشن تقریب میں سول اور ایوی ایشن کے شعبوں میں افغانستان کوخود کفیل بنانے پر زور دیا۔وزارت نے کہاکہ ہوا بازی کی صنعت کی ترقی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے تیس طالب علموں کو ازبکستان بھیجا گیا تھا۔