افغان خواتین پریزینٹرز سے اظہارِیگانگت مرد ساتھیوں نے ماسک پہن لیے

   

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک نجی ٹی وی کے مرد پریزینٹرز اور اینکر پرسنز خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے بطور احتجاج اسکرین پر ماسک پہنے نمودار ہوئے۔وزارت امر بالمعروف ونہی عن المنکر نے چہرہ ڈھانپنے کے حکم پر عملدرآمد کے لیے اتوار کی ڈیڈ لائن دی تھی۔خواتین پریزنٹرز سے اظہار یکجہتی کے لیے ’’طلوع نیوز‘‘ کے مرد پریزینٹرز اور اینکر پرسن بھی پروگرام میں ماسک پہنے نظر آئے۔رواں ماہ کے آغاز میں طالبان کے سپریم لیڈر ہبت اللہ اخونزادہ نے خواتین کے پردے سے متعلق ایک فرمان جاری کیا تھا کہ خواتین اپنے چہروں کو مکمل طور پر ڈھانپیں اور روایتی نیلے رنگ کے ٹوپی والا برقعہ استعمال کریں۔