افغان شہریوں کے شناختی کارڈ بنانے کے معاملے میں مزید گرفتاریاں

   

اسلام آباد : افغان شہریوں کے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ کے مطابق افغان شہریوں کے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے کے کیس میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اٹک سے 3 ایجنٹ گرفتار کر لیے ۔گرفتار ملزم دوست محمد کی نشاندہی پر گرفتاری کی گئی۔ ملزمان جعلی دستاویز پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ تیار کراتے تھے ۔اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نادرا اور پاسپورٹ اہلکاروں کی معاونت سے یہ کام کرتے تھے ۔افغان شہریوں کے اور غیر قانونی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سمیت جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث افسران کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔دسمبر 2023 میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث 4 رکنی گینگ کو گرفتار کیا تھا جن میں نادرا کے سابق افسران بھی شامل تھے ۔