افغان شہری کا سائیکل پر سفر حج کا آغاز

   

کابل: افغان شہری نور احمد نے حج کی ادائیگی کے لیے اپنی سائیکل پر سفر کا آغاز کیا ہے ۔افغانستان سے تعلق رکھنے والے نور احمد نے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچنے کے لیے حکومت کی جانب سے مہیا کی جانے والی جہاز کے سفر کی سہولت سے انکار کرتے ہوئے اپنی سائیکل کا انتخاب کیا ۔نور احمد کو کسی قسم کے مالی وسائل کی کمی کا بھی سامنا نہیں ہے ، سائیکل پر حج کا سفر کرنا نور احمد کی اپنی خواہش ہے ۔