افغان صحافیوں کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل

   

کابل : ایک سو سے زائد افغان صحافیوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ افغانستان میں آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اس حوالے سے صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز(آر ایس ایف) کے نام لکھے گئے ایک خط میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط کے مطابق فوٹوگرافروں اور رپورٹرز پر حملوں اور میڈیا کے کام میں طالبان کی مداخلت نے خوف کو بدترین حد تک بڑھا دیا ہے۔ اس اپیل پر مختلف سیاسی اور نسلی گروہوں کے میڈیا نمائندوں نے دستخط کیے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر افغانستان میں ہی قیام پذیر ہیں جبکہ بعض روپوش ہو چکے ہیں۔ اس خط پر دستخط کرنے والے دس صحافی بیرونی ممالک جا چکے ہیں۔