تلگو اور انگلش میں از سر نو منعقد کرنے ہائی کورٹ کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے حکومت اور اقامتی اسکولوں سے متعلق رکروٹمنٹ بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ اقامتی اسکولوں میں انگلش اور تلگو کے آرٹ ٹیچرس کے تقررات کے لئے تحریری امتحانات دوبارہ منعقد کریں۔ اقامتی اسکول سوسائٹی رکروٹمنٹ بورڈ نے تقررات کیلئے 5 اپریل کو اعلامیہ جاری کیا تھا ۔ جسٹس پی کارتک نے بیروزگار نوجوانوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کی اور رکروٹمنٹ بورڈ کو دوبارہ امتحانات کی ہدایت دی۔ آرٹ ٹیچرس کی جائیدادوں کیلئے درخواست دینے والے امیدواروں نے شکایت کی ہے کہ بورڈ نے یکم اگست 2023 کو صرف انگلش میں امتحانات منعقد کئے تھے جبکہ اعلامیہ میں انگلش اور تلگو میں امتحانی پرچہ جات فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ بورڈ نے نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صرف انگلش میں پرچہ جات فراہم کئے جس کے نتیجہ میں تلگو کے امیدواروں کو دشواری پیش آئی ۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ حکومت نے تلگو میں امتحان کے عدم انعقاد کے ذریعہ دستور کے شیڈول 8 کی خلاف ورزی کی ہے ۔ اقامتی اسکولوں کے رکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے عدالت میں وضاحت کی گئی کہ اساتذہ کو صرف انگریزی میں تعلیم دینی ہے۔ 1