اقامتی تعلیمی اداروں میں بہتر انفراسٹرکچر فراہم کرنے راجندر کا مطالبہ

   

حیدرآباد ۔ 6 اگست (سیاست نیوز) بی جے پی کے رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت اقامتی تعلیمی اداروں اور آئی آئی آئی ۔ ٹی باسر میں بنیادی سہولتوں کو بہتر بنائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں اقامتی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے تئیں احساس ذمہ داری کا فقدان ہے۔ آئی آئی آئی ۔ ٹی باسر میں سہولتوں کو بہتر بنانے کے علاوہ حکومت کو ایک انچارج وی سی کے بجائے فل ٹائم وائس چانسلر کا تقرر کرنا چاہئے۔