کلکٹر حیدرآباد انودیپ نے طلبہ کی ستائش کی
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کے سنٹر آف ایکسلینس میں جے ای ای مینس سیشن 1 میں تربیت حاصل کرنے والے 145 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 30 امیدوار کوالیفائی قرار پائے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ کے بعد سوسائٹی کی جانب سے سنٹر آف ایکسلینس بارکس میں کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 30 کوالیفائی امیدواروں کا تعلق حیدرآباد سے ہے ، ان میں ماسٹر صفیان محی الدین 97.88 فیصد نشانات کے ساتھ ٹاپ رہے جبکہ محمد نظام الدین 97.25 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ دیگر کوالیفائی امیدواروں میں ڈی جگپتی ، محمد فیروز ، بی نوین نائیڈو ، محمد عبداللہ ، محمد عرفان احمد ، محمد امیر سہیل ، اکبر باشاہ ، سید محمد ، ڈی چرن ، محمد عبدالخالق ، آر روی کشور ، ایم اکھل کمار ، کے راج شیکھر ، کے مہیش بابو اور کے مہیندر شامل ہیں۔ سکریٹری اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی عائشہ مسرت خانم آئی اے ایس نے کوالیفائی طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ اسی دوران ڈسٹرکٹ مینارٹیز ویلفیر آفیسر محمد الیاس احمد کے ہمراہ کوالیفائی امیدواروں نے کلکٹر حیدرآباد انو دیپ سے ملاقات کی۔ کلکٹر نے اقامتی اسکولوں کے طلبہ کے بہتر مظاہرہ کی ستائش کی ۔ 1