اقبال سنگھ لال پورہ قومی اقلیتی کمیشن کے دوبارہ صدرنشین مقرر

,

   

نئی دہلی :سابق آئی پی ایس افسر اقبال سنگھ لال پورہ کو دوبارہ قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ انہیں اپنی تقرری کی تاریخ سے تین سال کی مدت کے لئے اقلیتوں کے قومی کمیشن کے صدرنشین کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے۔ لال پورہ نے ایک بار پھر آج اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔