اقلیتوں میں 16 اگست کو صدفیصد سبسیڈی اسکیم کے چیکس کی تقسیم

   

نمائش میدان پر تقریب مقرر، صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کا بیان
حیدرآباد۔12۔اگسٹ(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے تلنگانہ ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کو 100کروڑ روپئے جاری کردیئے اور کارپوریشن کی جانب سے 16اگسٹ کو شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے تمام اضلاع میں 100 فیصد سبسیڈی والی ایک لاکھ روپئے کی اسکیم کے چیکس کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔ جناب اسحق امتیاز صدرنشین کارپوریشن نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایا ت کے مطابق منتخبہ امیدواروں کو 16اگسٹ کو 11 بجے دن نمائش میدان میں یہ چیکس حوالہ کئے جائیں گے۔ محکمہ اقلیتی بہبود نے کارپوریشن کو 100 کروڑ کی اجرائی کے سلسلہ میں میمو جاری کرتے ہوئے 100 فیصد سبسیڈی اسکیم میں اس رقم کا استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ جناب اسحق امتیاز نے بتایا کہ نمائش میدان میں 3600استفادہ کنندگان کو چیکس تقسیم کئے جائیں گے ۔ شہر حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں اسی دن پروگرام منعقد کرتے ہوئے استفادہ کنندگان میں چیکس کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی ۔صدرنشین اضافی بجٹ کی اجرائی کے ساتھ ہی چیکس کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ پروگرام کے سلسلہ میں بتایا کہ حلقہ اسمبلی کے اساس پر علحدہ علحدہ کاؤنٹرس کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی اور دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کے علاوہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں موجود حلقہ جات اسمبلی کے منتخبہ امیدواروں کو جنہیں فون پر مطلع کیا جاچکا ہے چیکس حوالہ کئے جائیں گے۔م