اقلیتوں کی امدادی اسکیم کا چیف منسٹر کے سی آر آغاز کرینگے

   

حیدرآباد 11 اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اقلیتوں کیلئے ایک لاکھ روپئے کی امدادی اسکیم کے چیکس کی تقسیم کے پروگرام میں حصہ لیں گے۔ نمائش میدان پر تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کی جانب سے 16 اگست کو پروگرام کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں۔ پہلے مرحلہ میں 10,000 منتخب امیدواروں کو ایک لاکھ روپئے جاری کئے جائیں گے جو صد فیصد سبیڈی کے طور پر رہیں گے۔ صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن محمد امتیاز اسحاق ، سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل ، مینجنگ ڈائرکٹر فینانس کارپوریشن اے کے کانتی ویسلی اور دیگر عہدیداروں نے نمائش میدان کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے اقلیتوں کی بھلائی کیلئے مختلف اسکیمات کا آغاز کیا ہے ۔ بیروزگار نوجوانوں کو اپنا روزگار حاصل کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے ایک لاکھ روپئے کی امداد فراہم کی جارہی ہے۔