اقلیتی اقامتی اسکولس ضلع محبوب نگر میں داخلے

   

محبوب نگر /17 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ مائناریٹی ریزیڈنشیل اسکولس میں تعلیمی سال 2024-25 کیلئے 5 ویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں ۔ یہ اطلاع ضلع مائناریٹی ویلفیر رویندر ناتھ نے صحافتی بیان میں دی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع محبوب نگر کے 10 مائناریٹی ویلفیر اسکولس میں 5 ویں جماعت میں داخلوں کے ساتھ ساتھ چھٹویں ، ساتویں ، آٹھویں میں داخلوں کیلئے بھی درخواستیں مطلوب ہیں ۔ انٹر فرسٹ ایر میں تمام کورسیس کیلئے درخواستیں دی جاسکتی ہیں ۔ خواہشمند طلباء آن لائن کے ذریعہ یا موبائل ایپ کے ذریعہ حسب ذیل https://tmreistelangana.cgg.gov.in ، 6 فروری تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے ضلع کلکٹر آفس IDOC بلڈنگ میں واقع ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفس یا آر ایل سی دفتر پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔


ترقیاتی کاموں سے متعلق جائزہ اجلاس
میدک /17 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک مسٹر راجرشی شاہ نے دیہی ترقیاتی کاموں سے متعلق عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ دیہاتوں کی ترقی کیلئے منصوبہ تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کی ترقیوں میں ملک کی ترقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 31 جنوری تک تمام منصوبہ تیار کرکے سیوراج ایپ میں ڈاؤن لوڈ کریں ۔ کہا کہ عنقریب گرام پنچایت ڈیولپمنٹ فنڈس کی اجرائی عمل میں آئے گی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر مسٹر جی رمیش ، ڈسٹرکٹ رورل ڈیولپمنٹ آفیسر مسٹر سرینواس ضلع پریشد چیف ایگزیکیٹیو آفیسر مسٹر وینکٹ ، ضلع پنچایت آفیسر مسٹر سائی رام کے علاوہ منڈل ڈیولپمنٹ عہدیدار بھی موجود تھے ۔