اقلیتی اقامتی اسکول الگول کے دو طلبہ قومی سطح کے کھیل کیلئے منتخب

   

ظہیرآباد۔ 20 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اقلیتی اقامتی اسکول الگول ظہیرآباد کے طلباء ایل پون کرن اور شیخ صادق حسین کو ریاست بہار میں منعقد ہونے والے 18ویں قومی سطح پر جونیئر ایتھلیٹکس کھیل 2023 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان طلباء کا انتخاب سنگاریڈی امبیڈکر اسٹیڈیم میں ہوا اور محمد شارق کو قومی ٹارگٹ بال مقابلے کے لئے منتخب کیا گیا۔ یہ منتخب طلبہ 12 جنوری کو بہار کے پٹنہ میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو نے مقابلہ میں منتخب طلبہ کو اعزاز سے نوازا اور طلباء کو گولڈ میڈل اورسلور میڈل حوالے کئے۔ اس اعزازی پروگرام میں آتما کمیٹی چیرمین پینٹا ریڈی، ٹاؤن پریسیڈنٹ سید محی الدین، سابق میونسپل چیر مین الاڈی نرسملو، سابق مارکیٹ چیرمین گنڈپا ، سابق ایم پی پی وجئیکمار اوراسکول و کالج پرنسپل جے راملو، کلیم صدیقی جمیل اور پی ای ٹی انیل، محمد کاظم ، وارڈن سمیع الدین اور جونیر اسسٹنٹ محمد عرفان کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔