اقلیتی اقامتی جونئیر کالج سنگاریڈی کے شاندار نتائج

   

مجموعی طور پر 92.73 فیصد طلبہ کامیاب ، پرنسپل نظیر احمد کا بیان

سنگاریڈی 10 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب نظیر احمد خان پرنسپل اقلیتی اقامتی بائز جونئیر کالج سنگاریڈی نے بتا یا کہ انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج میں اقلیتی اقامتی جونیر کالج بوائز سنگاریڈی کے طلباء کا مظاہرہ شاندار رہا ہے۔ مجموعی طور پر نتیجہ 92.73 فیصد رہا۔ ایم پی سی سال اول میں جملہ 28 طلبا نے امتحان میں شرکت کی جبکہ 26 نے کامیابی حاصل کی اور نتیجہ 92.86 فیصد رہا۔ بی پی سی سال اول میں جملہ 27 طلباء نے امتحان دیا جس میں سے 25 نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 92.59 رہا۔ بی پی سی اور ایم پی سی دونوں گروپس کے مجموعی 31 طلباء نے گریڈ A میں’ گریڈ B میں 19′ ایک نے گریڈ C اور 4 نے گریڈ E میں کامیابی حاصل کی۔ اقلیتی اقامتی جونیر کالج بائز سنگاریڈی کے ایم پی سی گروپ سال اول کے طالب علم انس حسین نے 456 مارکس یعنی 97.02 فیصد مارکس حاصل کئے جبکہ راتھوڑ کرن نے 453 ‘ آدرش رائے نے 452’ بمبئی روی نے449 ‘ شیخ فرحان نے 449 ‘ گئنی سائی رام نے445 ‘ وی جتندر نے 441 ‘ ایم اے لطیف نے 434 ‘ اور شیخ عرفان نے 427 مارکس حاصل کئے۔ بی پی سی گروپ سال اول میں محمد آیان نے 431 ‘ محمد حبیب احمد نے 419 ‘ محمد منور احمد نے 402 ‘ نواز احمد نے 401 اور ایم ارون نے 399 مارکس حاصل کرتے ہوئے امتیازی کامیابی حاصل کی۔