اقلیتی اقامتی جونیر کالج بوائز میں انٹرنس ٹسٹ

   

نظام آباد میں درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع
نظام آباد :17؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج ( بوائز) ناگارام نظام آباد میں تعلیمی سال 2019 انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلے بذریعہ انٹرنس ٹسٹ کیلئے آن لائن درخواست ادخال کی آخری تاریخ 25؍ مارچ تک توسیع کی کی گئی ہے ۔جبکہ انٹرنس ٹسٹ ( تحریری ) 13؍ اپریل کو مقرر کیا گیا ہے ۔ سکریٹری ٹمرنر شفیع اللہ کے بموجب حکومت تلنگانہ نے اقلیتی طبقات کو عصری سہولتیں اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے اقامتی اسکولس و کالجس کا قیام عمل میں لایا تاکہ تعلیمی پسماندگی کا ازالہ ہوسکیں ۔ اسی ضمن میں تعلیمی سال 2019 کیلئے اسکولس اور کالجس میں مفت داخلے کیلئے ویب سائٹ tmries.telangana.gov.in کا افتتاح عمل میں لایا گیا ۔ محمد عبدالبصیر پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج ناگارام نظام آباد نے آج ایک پریس نوٹ میں کہا کہ ریاست بھر میں میناریٹیز جونیئر کالجس میں انٹرمیڈیٹ سال اول انٹرنس ٹسٹ کیلئے 15؍ مارچ تک مفت آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ کالج ہذا میں ا یم پی سی 30 ، بی پی سی 30 اور سی ای سی 20 ( انگریزی میڈیم ) نشستیں موجود ہیں اور بطور زبان دوم اُردو اور تلگو رہے گی ۔ داخلے کیلئے لازمی ہے کہ امیدوار مارچ 2019ء میں ایس ایس سی کامیاب ہو ۔ کم ازکم جی پی اے 6.0 اور مذکورہ انٹرنس ٹسٹ کے رینک پر داخلہ دیا جائیگا۔ حکومت کی جانب سے تمام سہولتیں ، مفت قیام ، طعام اور معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں مسابقتی امتحانات EAMCET ، NEET اور ITI,JEE کی کوچنگ دی جائے گی ۔ اس کالج میں NCCاور NSS کی سہولت موجود ہیں ۔ خواہشمند امیدوار طلباء ویب سائٹ tmreis.telangana.gov.in پر مفت آن لائن درخواست داخل کریں یا کالج ہذا پر آف لائن درخواست راست داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے پرنسل محمد عبدالبصیر 9849419469 کپٹن محمد سلیم الدین لکچرر کیمسٹر 9866926236 سے ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔