اقلیتی امیدواروں کیلئے گروپ II امتحانات کی کوچنگ

   

حیدرآباد 18 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن گروپ II سرویس امتحانات کی اقلیتی امیدواروں کیلئے مفت کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ ڈائرکٹر اسٹڈی سرکل شریمتی ناگا لکشمی کے مطابق تمام 33 اضلاع میں متعلقہ ضلع مینارٹیز ویلفیر آفیسرس کی نگرانی میں 45 روزہ کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اہل اقلیتی امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 28 اگست مقرر کی گئی۔ اضلاع میں ڈسٹرکٹ مینارٹیز ویلفیر آفیسر کے دفاتر میں رجسٹریشن کیا جاسکتا ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون 040-23236112 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔