اقلیتی بہبود کیلئے فلاحی اقدامات اور مسلم مسائل کی یکسوئی

   

کریم نگر کے بی آر ایس قائدین کا ریاستی وزیر جی کملاکر سے اظہار تشکر
کریم نگر /22 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر میں مسلم اقلیتی قائدین نے اقلیتی بہبود کیلئے فلاحی اقدامات اور مسلمانوں کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کیلئے اقدامات کرنے پر ریاستی وزیر کملاکر کا شکریہ ادا کیا ۔ ریاستی وزیر کی جانب سے ایس ڈی ایف فنڈز کے تحت چنتلہ کنٹہ میں مسلم کمیونٹی ہال کیلئے 2 کروڑ روپئے اور ارے پلی درگاہ کے قریب کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے 20 لاکھ صالح نگر عیدگاہ کی حصار بندی کیلئے 20 لاکھ کریم اللہ شاہ درگاہ کمیونٹی ہال کیلئے 10 لاکھ روپئے منطور کئے گئے ۔ محمد جمیل الدین بی آر ایس قائد نے بتایا کہ بائی پاس روڈ پر واقع قبرستان کیلئے 25 لاکھ ، امجدیہ مسجد کے قریب کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے 10 لاکھ روپئے منطور کئے گئے ۔ بی آر ایس قائدین جمیل الدین ونود کمار و دیگر نے چنتلہ کنٹہ ایم سی سی کے قریب چیف منسٹر کے سی آر ، وزیر داخلہ محمد محمود علی اور ریاستی وزیر جی کملاکر کی تصاویر کو دودھ سے نہلایا ۔ اس کے علاوہ ارے پلی درگاہ میں چادرگل پیش کرتے ہوئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ اس موقع پر ڈی سی ایم ایس کے نائب صدر محمد فخرالدین ، زیڈ پی کوآپشن ممبر صابر پاشاہ ، ریاستی حج کمیٹی کے رکن عرفان الحق ، ڈائرکٹر ایس شیخ یوسف ، منڈل کوآپشن رکن شریف ، افتخار ، شیخ بابا ، انصاری ، جنید ، میر شوکت علی ، واجد سلیم ، کریم ، رزاق ، جی رویندر ، جی راجہ ملو ، ولی بھائی میر ، مسعود و دیگر موجود تھے ۔