اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے دہشت گردی سے طالبان کا نام ہٹادیا

   

نئی دہلی: افغانستان پر طالبان کے قبضے کو ابھی دو ہفتہ بھی نہیں ہو ئے ہیں، لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ ابھی سے ہی اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے طالبان کو لے کر اپنا نظریہ بدل لیا ہے۔ دراصل کابل پر قبضے کے ایک دن بعد یعنی 16 اگست کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی طرف سے افغانستان کو لے کر ایک بیان جاری کیا گیا تھا۔ اس میں طالبان سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ کسی بھی ملک میں دہشت گردی کی حمایت نہ کرے۔ واضح رہیکہ ہندوستان اگست کے مہینے میں سلامتی کونسل کی پہلی بار صدارت کر رہا ہے، لہٰذا اس بیان پر ہندوستان کی طرف سے دستخط بھی کئے گئے تھے، لیکن اب اس بیان سے طالبان کا نام ہٹا لیا گیا ہے۔بین الاقوامی برادری کی طرف سے یہ پہلا اشارہ ہیکہ طالبان کو اب عالمی سطح پر بائیکاٹ نہیں کیا جاسکتا۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے افغانستان میں دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کی اہمیت کا ذکر کیا ہے۔