اقوام متحدہ سکریٹری جنرل جمعہ کو دورۂ پر پاکستان پر پہنچیں گے

   

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس جمعہ کو 2 روزہ دورے پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پاکستان پہنچیں گے۔سیکرٹری جنرل اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور حکومت کے دیگر رہنمائوں سے بھی ملاقات کریں گے۔یو این سربراہ نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان میں عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر امداد کی اپیل کریں گے، سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مشکل میں گھرے افراد سے اظہار یکجہتی کرنا ہوگا۔حالیہ مون سون کی بارشوں اور گرمی کی شدت سے گلیشیر پگھلنے کے سبب پاکستان کا تقریباً ایک تہاء حصہ زیر آب آگیا تھا جس کے سبب 1343 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ وبائی امراض کے سبب مزید اموات کا خدشہ ہے۔سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کی 3 کروڑ 30 لاکھ کے قریب آبادی متاثر ہوئی ہے۔