اقوام متحدہ میں یوکرین کی صورت حال پر ہندوستان کی گہری تشویش کا کیا اظہار، کسی بھی مسئلے کا حل خون بہاکر نہیں ہوسکتا

   

اقوام متحدہ میں بھارت کے نمائندے آررویندرا نے روس کی طرف سے فوجی کارروائی کو فوری طور پر بند کرنے کے ہندوستان کے مطالبے کو دہرایا ہے۔ انہوں نے یہ تبصرہ یوکرین سے متعلق سلامتی کونسل کے ارریا فارمولا اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو یوکرین  کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے اور انہوں نے تشدد اور دشمنی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے رویندرا نے کہا کہ خون بہا کر اور معصوم جانوں کی قیمت پر کوئی مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا۔ ہندوستان کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ “ہم نے تنازع کے آغاز سے ہی سفارت کاری اور بات چیت کے راستے پر چلنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔” ہم نے بوکا میں مبینہ ہلاکتوں کی دوٹوک مذمت کی ہے اور آزادانہ تحقیقات کے مطالبے کی حمایت واپس لے لی ہے۔