اقوام متحدہ کی یمن کیلئے 2.4 بلین ڈالر کی اپیل

   

صنعا۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں انسانی بنیادوں پر امداد اور نئے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ نے 2.4 بلین ڈالر کی فوری امداد کی اپیل کر دی ہے۔ انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی سے متعلق شعبے کے سربراہ مارک لوکاک نے عالمی ادارے کی آک بریفنگ کے دوران بتآا کہ یمن میں صورت حال خطرناک ہے۔ کئی امدادی تنظیموں نے جمعرات کو آک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، جس کے مطابق یمن میں کووڈ انیس کی وبائی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔