الاسکا میں طیارہ دریا میں گر پڑا، بچاؤ کاری جاری

   

سان فرانسسکو: امریکہ میں الاسکا ریاست کے فیئر بینکس میں منگل کو ایک ایک ڈگلس ڈی سی- 4 ہوائی جہاز دریا میں گر کر تباہ ہو گیا۔ افسران نے یہ اطلاع دی ہے ۔مقامی افسران کے مطابق فیئربینکس میں دریائے تانانا کے علاقے میں ایک طیارے کے گرنے کی اطلاع کے بعد وہاں ریسکیو اور ریلیف آپریشن زور و شور سے چلایا جارہا ہے ۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے الاسکا کے سربراہ کلنٹ جانسن نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ جب ڈگلس ڈی سی- 4 فیئربینکس انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے جنوب میں روانہ ہونے کے فوراً بعد صبح 10:30 بجے حادثے کا شکار ہوا تو اس میں کتنے لوگ سوار تھے ۔ہوائی اڈے نے ایک بیان میں کہا ‘‘ہم کلینبرگ روڈ کے قریب دریائے تانانا پر ڈگلس ڈی سی-4 طیارے سے متعلق موجودہ صورتحال کو تسلیم کرتے ہیں۔ الاسکا اسٹیٹ ٹروپرز فعال طور پر ردعمل کی قیادت کر رہے ہیں اور ہم ان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ فیئربینکس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس علاقے سے گریز کریں۔