الباما آفت زدہ متاثرہ ریاست : ٹرمپ

   

واشنگٹن۔6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے الباما میں آئے شدید طوفان کے بعد اسے آفت سے متاثرہ ریاست اعلان کرنے کی منظوری دی ہے ۔وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ریلیز کے مطابق صدر نے الباما میں شدید تیز ہواؤں اور گردابی طوفان کے سبب اسے آفت متاثر ریاست قرار دیا ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے وفاقی ایجنسیوں کو راحت اور بچاؤ کاموں میں مقامی حکام کی مدد کرنے کا حکم دیا ہے ۔ الباما، جارجیا اور فلوریڈا میں 3مارچ اتوار کے روز 30 سے زیادہ گردابی طوفان نے زبردست تباہی مچائی تھی۔ الباما میں آندھی کی وجہ آئے طوفان سے اب تک 23 لوگوں کی موت اور کم از کم 30 لوگ لاپتہ ہیں۔امریکہ کی وفاقی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (ایف ای ایم اے ) کی ویب سائٹ کے مطابق الباما میں ایمرجنسی کا اعلان ہونے سے وفاقی حکومت وہاں راحت اور بچاؤ کاموں کا 90 فیصد خرچ برداشت کرے گی۔ایف ای ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ مہم شروع کر دی ہے ۔