موغادیشو : صومالیہ میں الشباب دہشتگرد تنظیم نے گزشتہ روزصومالی فوج کیجرنیلوں میں شامل محمد ایچ غباری کی رہائش گاہ پر حملے میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق،حملہ آوروں نے سب سے پہلے ایک بم سے بھر گاڑی کو رہائش گاہ کے داخلی دروازے پر اڑا دیا جس کے بعد دہشت گردوںاور حفاظتی اہلکاروں کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں چار فوجی اور چھ شہریوں سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے۔اس واقع پر کاروائی کے دوران الشباب کے متعدد دہشت گردمارے گئے جبکہ زخمی فوجیوں کو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔