ریاض : سعودی عرب میں ’’ ریڈ سی فیسٹول ‘‘ کید وران العلا میں ’’سینما ویک ‘‘ کا آغاز 23 فروری سے ہو رہا۔ سینما ویک میں سعودی اور عالمی فلموں کی نمائش کی جارہی۔ اس دوران اپنی نمائش سے قبل ہی عبد اللہ العراک کی فلم ’’ سطار‘‘ نے ٹکٹوں کی فروخت کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔العلا میں ’’ سینما ویک ‘‘23 فروری سے شروع ہوکر 4 مارچ تک جاری رہے گا۔ جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کے دوسرے سیشن میں منتخب فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے۔ جس میں 39,000 فلم بینوں اور 4,000 سے زائد فلم انڈسٹری کے پیشہ ور افراد، میڈیا ماہرین اور طلبہ شامل ہیں۔