الفلاح ٹرسٹ کی جانب سے آتما کور میں عید کے راشن کٹس کی تقسیم

   

آتماکور ۔/24مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آتماکور میں الفلاح ٹرسٹ کی جانب سے مسجد نور کے احاطے میں غریبوں محتاجوں میں ہر سال کی طرح اس سال عید راشن کٹس تقسیم کی گئی اس موقع پر ٹرسٹ چئیرمین محمد شبیر احمد نے کہا کہ ہر سال الفلاح ٹرسٹ کی جانب سے رمضان میں غریبوں اور محتاجوں میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے اور اردو میڈیم اسکولوں میں تعلیمی اشیاء￿ ، غریب بیماروں کو علاج کے لیے مالی امداد،غریب مسلم میتوں کا تدفین کا پورا انتظام ٹرسٹ کی جانب سے کیا جاتا ہے اور یہ سب خیر کے کاموں میں مسجد نور کے نوجوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے آتماکور و اطراف میں غریبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اخلاص کے ساتھ ان کے گھروں تک بغیر تصویر کشی کے راشن پہونچا جاتا ہے اس سال لاک ڈاؤن کے موقع پر بھی الفلاح ٹرسٹ کی جانب سے غریبوں، محتاجوں میں لاک ڈاؤن سے لیکر اب تک بھی ضرورت مندوں کے گھر تک نوجوان کی جانب سے راشن پہونچایا جارہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا عبدالواحد مجتبیٰ نے کہا کہ الفلاح ٹرسٹ کی جانب سے بلا مذہب انسانیت کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں جس میں سرکاری دواخانہ میں بیمار ضرورت مندوں کی مدد ہے اور بلا لحاظ مذہب انتقال ہونے پر میت کو رکھنے کے لیے باڈی فریجر بھی دیا جاتا ہے اور یہ تعاون اہل خیر حضرات کی جانب سے ہوتا ہے۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے ممبران عبدالستار، الحاج محمد انور،محمد سراج الدین، نمائندہ کونسلر شیخ محسن الدین، محمد نوید، اظہر بیگ، سید خواجہ، سلیم، عبدالسمیع، ایوب، اور دیگر موجود تھے۔