اللوارجن کے بیٹے نے شاہ رخ خان کا گانا گایا

   

ممبئی ۔گزشتہ سال ریلیز ہوئی شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کا گانا لٹ پٹ گیا ریلیز ہوتے ہی لوگوں کی زبانوں پر چھا گیا۔ انسٹاگرام پر اس گانے کو لاکھوں لوگوں نے شائع کیا۔ وہیں سوشل میڈیا پر ساؤتھ کے سوپر اسٹار اللو ارجن کے بیٹے ایان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جو گاڑی میں بیٹھ کر شاہ رخ خان کا لٹ پٹ گیاگانا گا رہے ہیں۔ اس ویڈیوکو شاہ رخ خان کے فین پیج نے شائع کیا ہے۔ اب خود شاہ رخ خان نے بھی اس ویڈیوکو شائع کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے اللو ارجن کے بیٹے کی ویڈیو کی بہت تعریف کی۔ کنگ خان نے اللو ارجن کے بیٹے کو پھول (فلاور) اور آگ (فائر ) دونوں کے طور پر بیان کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے مذاق میں اپنے بچوں سے فلم پشپا کے گانے سریوالی پر پریکٹس کرنے کی ہدایت بھی دی۔ایکس پر ویڈیو شائع کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا – چھوٹے آپ کا شکریہ۔ تم پھول اور آگ دونوں بن گئے ہو۔ اب میں اپنے بچوں کو اللو ارجن کے سری والی گانوں کی مشق کرواؤں گا۔ ہا ہا۔