اللہ تعالیٰ کسی مومن پر ظلم نہیں کرتا

   

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضي اللہ عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم : إِنَّ ﷲَ لَا يَظْلِمُ مُؤْمِنًا حَسَنَةً. يُعْطِي بِهَا فِي الدُّنْيَا وَيُجْزِي بِهَا فِي الآخِرَةِ. وَأَمَّا الْکَافِرُ، فَيُطْعَمُ بِحَسَنَاتِ مَا عَمِلَ بِهَاﷲُ فِي الدُّنْيَا حَتّٰي إِذَا أَفْضَي إِلَي الآخِرَةِ لَمْ يَکُنْ لَهٗ حَسَنَةٌ يُجْزِي بِهَا.
رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَأَحْمَدُ.
’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ نیکی کے حوالے سے مومن پر ظلم نہیں فرماتا۔ دنیا میں بھی اس (مومن) کو اس (نیکی ) کا اجر دیا جاتا ہے اور آخرت میں بھی اس کا اجر دیا جاتا ہے۔ رہا کافر تو اس نے دنیا میں جو اللہ تعالیٰ کے لئے نیکیاں کی ہیں ان کا اجر اسے دنیا میں ہی دے دیا جائے گا اور جب وہ آخرت میں پہنچے گا تو اس کے پاس کوئی نیکی نہیں ہو گی جس کی اسے جزا دی جائے۔‘‘