الو ارجن کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں نصب ہوگا

   

دبئی: بلاک بسٹر تلگو فلم ’پشپا‘ کے سپر اسٹار الو ارجن کا مومی مجسمہ دبئی کے مادام تساؤ میوزیم کیلئے بنایا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں تلگو اسٹار اپنا ناپ دے رہے ہیں تاکہ ان کا مومی مجسمہ بنایا جاسکے۔ذرائع کے مطابق مادام تساؤ میوزیم کیلئے اداکار کا مجسمہ اپنی آئیکونک لال جیکٹ میں نظر آئے گا جو انہوں نے اپنی مشہور فلم میں پہنی تھی۔مادام تساؤ میوزیم کی زینت بننے پر اداکار کا کہنا تھا کہ وہ لاس اینجلس میں میوزیم کا دورہ کرکے حیران ہوچکے ہیں اور انہیں یقین نہیں تھا کہ ان کا مجسمہ بھی ایسے میوزیم میں سجایا جائے گا۔واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں مومی مجسمہ بنانے والے فنکاروں اور اداکار کے درمیان ایک میٹنگ دبئی کے میوزیم میں منعقد ہوئی تھی۔