الہ آبادہائی کورٹ کا مجرموں کے نام پر مشتمل بیانرس ہٹانے کا یوپی ڈی جی پی سے استفسار

,

   

پریاگ راج۔ تمام پولیس اسٹیشنوں سے 10بڑے مجرمین کے نام پر مشتمل بیانرس ہٹانے کی مذکورہ الہ آباد ہائیکورٹ نے اترپردیش ڈائرکٹر جنرل آ ف پولیس(ڈی جی پی)کوہدایت دی ہے۔ عدالت نے کہاکہ ائین کے ارٹیکل21کی یہ خلاف ورزی ہے۔

ان بیانرس میں مجرموں کے نام اور ان کی شناخت کے ساتھ ان کی مجرمانہ تاریخ کے متعلق بھی جانکاری دی گئی ہے۔ عدالت نے کہاکہ وہ مانتی ہے مجرمین کے پولیس اسٹیشن کے باہر اس کی طرح کی جانکاری عوام کے سامنے لگانا ارٹیکل21کی یہ خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے ڈی جی پی کو اس بات کی بھی ہدایت دی کہ وہ اس کے لئے ریاست کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے لئے ایک سرکولر جاری کریں۔

جسٹس پنکج نقوی اور جسٹس وویک اگروال کی ڈویثرن بنچ نے ذیشان‘ بلیر سنگھ یادو اور دودہانت سنگھ کی ہفتہ کے روز درخواستوں پر سنوائی کے دوران یہ احکامات جاری کئے ہیں۔

اس معاملے کے حقائق کے بموجب ان درخواست گذاروں کے نام پر 10بڑے مجرموں میں شامل ہوتے پریاگ راج اور کانپور پولیس اسٹیشنوں کے باہر بیانرس لگائے گئے ہیں۔

اس پر اعتراض جتاتے ہوئے ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے کہاکہ نہ تو سیاسی اور ہ ہی سماجی طور پر ایک مجرم کے نام پر مشتمل بیانرس پولیس اسٹیشن کے باہر لگانے کی ضرورت نہیں ہے


رازداری‘ انسانی وقار
جس وقت تک سی آر پی سی کی دفعہ 82کے تحت کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوجاتا تب تک کسی بھی فرد کا نام عوامی مقام پر پیش کرنا ایک فرد کی رازداری او رانسانی وقار کے برعکس ہے۔

تاہم عدالت نے یہ بھی کہاکہ احتیاط او رجرائم پر نظر رکھنے کے 10بڑے مجرموں کی فہرست تیار کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔\

مذکورہ ڈی جی پی نے اس کے بعد ریاست کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو ایک سرکولر جاری کرتے ہوئے 10بڑے مجرموں کی فہرست تیار کرنے کے احکامات دئے ہیں۔