الیکشن کمشنرز معاملہ کی کل سماعت

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ چیف جسٹس کے بجائے ایک مرکزی وزیر سمیت دیگر پر مشتمل پینل کی سفارش پر الیکشن کمشنروں کی تقرری کے دسمبر 2023 کے (ترمیم شدہ) قانونی التزامات کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر جمعہ کو سماعت کرے گی۔ جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے آج عرضی گزاروں کے وکلاء کو بتایا کہ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ سے فہرست سازی کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں اور یہ معاملہ 15 مارچ کو درج کیا جائے گا۔