الیکشن کمیشن سے کویڈ معاملات میں کمی کے بعد اسٹار مہم کاروں کے تعداد کو بحال کیا

,

   

نئی دہلی۔مذکورہ الیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی ائی) نے اتوار کے روز جاری او رمستقبل کے انتخابات کے لئے اسٹار مہم کاروں کی تعداد کو بحال کردیاکیونکہ کویڈ 19کے معاملات میں بدستور کمی پیش آرہی ہے۔

اب قومی او رعلاقائی پارٹیاں زیادہ سے زیادہ اسٹار مہم کار40مقرر کرسکتے ہیں۔ دیگر سیاسی جماعتیں جو راجسٹرارڈ ہیں اور تصدیق شدہ نہیں ہے اب 20اسٹار مہم کاروں دوران الیکشن رکھ سکتے ہیں۔

مذکورہ ای سی ائی نے کہاکہ ”تمام سیاسی جماعتوں کے صدور او رجنرل سکریٹریز کے لئے جاری کئے گئے ایک اعلامیہ میں مذکورہ ای سی نے کہاکہ مناسب غور وخوص کے بعد یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ اسٹار مہم کاروں کی تعداد اور وقت کی حد میں اضافہ کو بحال کریں گے

جو عوامی ایکٹ برائے نمائندگی 1952کی دفعہ 77کے تحت یہ کیاجائے گا اور جو جاری اور مستقبل کے انتخابات میں فوری اثر کے ساتھ کیاجائے گااور قومی او رعلاقائی پارٹیاں زیادہ سے زیادہ اسٹار مہم کار40مقرر کرسکتے ہیں۔

دیگر سیاسی جماعتیں جو راجسٹرارڈ ہیں اور تصدیق شدہ نہیں ہے اب 20اسٹار مہم کاروں دوران الیکشن رکھ سکتے ہیں“۔

مذکورہ کمیشن نے یہ بھی کہاکہ اعلامیہ کی اجرائی کے سات دنوں کے اندر اسٹار مہم کاروں کی فہرست برائے جاری عام اسمبلی انتخابات منی پور(دونوں مراحل) اترپردیش (پانچویں‘ چھٹے‘ اور ساتویں دور کے لئے)اور آسام کے ماجولی (ایس ٹی) اسمبلی حلقہ کے ضمنی الیکشن کے لئے زائد اسٹار مہم کاروں کی فہرست اگفر کوئی ہے تو کمیشن کے متعلق افیسر چیف الکٹورل افیسر کو فبروری 23شام 5بجے سے قبل تک داخل کریں۔

مذکورہ پول پینل نے یہ بھی کہاکہ فیصلہ فعال اور نئی کویڈ19معاملات میں بتدریج کمی کے بعدیہ فیصلہ آیا ہے اور مرکزی حکومت او رریاستی حکومت نے وباء کی جانچ کے لئے جو پابندیاں عائد کی گئی تھیں اس کو ہٹادیاگیا او راس میں راحت دی گئی ہے