الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے کی تیاریوں کا جائزہ لیا

   

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے انتخابی مبصرین کے ساتھ عام انتخابات-24 کے پہلے مرحلے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور دو الیکشن کمشنروں گیانیش کمار اور ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو نے آن لائن میٹنگ میں ملک بھر کے 350 سے زیادہ انتخابی مبصرین کے ساتھ بات چیت کی۔اس پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 7 مراحل میں 19 اپریل کو ووٹنگ ہو گی۔ پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں کے 102 پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 127 عام مبصرین 67 پولیس مبصرین اور اخراجات سے متعلق 167 مبصرین کا تقرر عمل میں لایا ہے ۔