الیکشن کمیشن کا اعتبار ختم۔ ممتا

,

   

ٹی ایم سی چیف نے کہاکہ میری پیاری جمہوریت انصاف کے لئے رورہی ہے

کلکتہ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کے روزکہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اپنا”اعتبار“ ختم کرلیا اورتمام سیاسی جماعتوں پرزوردیا کہ جس میں بی جے پی کی ساتھی جماعتیں بھی شامل ہیں کہ وہ انتخابی مہم کا وقت کم کرنے پر انتخابی عملے کے خلاف احتجاج در ج کرائیں۔ٹی ایم سی کانگریس چیف نے الیکشن کمیشن کے اعتبار کے متعلق اٹھائے گئے سوال پر کہاکہ ماضی میں الیکشن کمیشن پر اس طرح کے سوال کبھی نہیں اٹھائے گئے ہیں۔

مذکورہ پیانل نے امیت شاہ اور نریندر مودی کے خلاف کی گئی بہت ساری شکایتوں پر کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔چہارشنبہ کے روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاکہ”میں جانتی ہوں یہ ایک دستوری ادارہ ہے مگر میں معذرت خواہ ہو یہ اپنا تمام اعتبار ختم کرچکا ہے۔

میری عزیز جمہوریت انصاف کے لئے رورہی ہے“۔ممتا کے مطابق الیکشن کمیشن نے گجرات او رہریانہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اپنی آنکھیں بند کرلی ہیں‘ جہاں پر بی جے پی اقتدار میں ہے۔

ممتا نے الزام لگایا کہ انتخابی شیڈول سے لے کر مذہبی دستوں کی تعیناتی‘ ہر چیز الیکشن کمیشن کی ایماء پر ہورہی ہے۔

ممتا کے ہریش چٹرجی اسٹریٹ ہوم میں منعقدہ پریس کانفرنس ایک ایسی پریس کانفرنس ہے جو کسی بھی لیڈر نے کبھی اتنی رات کو پریس کانفرنس نہیں کی ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے بیس گھنٹے قبل انتخابی مہم پر روک لگادی ہے اور ہوم سکریٹری اٹاری بھٹاچاریہ کو ہٹاتے ہوئے سی ائی ڈی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل راجیو کمار کو مرکز کی جانب سے تعینات کردیا۔

ممتا نے کہاکہ ”الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی وجہہ سے ایمرجنسی جیسے حالات بن گئے ہیں۔

مگر یہ فیصلے الیکشن کمیشن کے نہیں‘ مودی او رشاہ کے فیصلے ہیں“۔

کانگریس‘ سماج وادی پارٹی کے اکھیلیش یادو اور تلگودیشم پارٹی کے این چندرا بابو نائیڈونے بھی بنگال میں الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے